لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پاکستان کے سرکاری حج سکیم کے ایک لاکھ20 ہزار عازمین کو مشاعر کی خدمات دینے کے لئے18سعودی طوافہ کمپنیاں میدان میں آ گئیں۔ ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کی قیادت میں سات رکنی ہائرنگ کمیٹی نے سب کے سامنے18کمپنیوں کی طرف سے جمع کرائے ٹینڈر اوپن کئے۔ گزشتہ روز سکیورٹنی شروع کر دی گئی آج مکہ مدینہ کی عمارتوں کے لئے ٹینڈر جمع ہوں گے اور اوپن ہوں گے۔ طوافہ کی کمپنیوں، کیٹرنگ،ٹرانسپورٹ دیگر امور مکمل کرنے کے لئے ہائرنگ کمیٹی کے وزارت سے نمائندے،جوائنٹ سیکرٹری حج کاشف حسین، احمد ندیم اور سیکشن افسر جدہ پہنچ چکے ہیں۔ قونصل جنرل ڈائریکٹر مدینہ، ڈپٹی ڈائریکٹر بھی جدہ میں ہونے والی کارروائی میں شریک ہیں،18کمپنیوں میں سے ایک طوافہ فائنل ہوتی ہے یا دو، اس حوالے سے ٹیکنیکل پوائنٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پہلی دفعہ پاکستان کے سرکاری حاجیوں کی تعداد ایک لاکھ20ہزار ہو گی جس کی خدمات کے لئے طوافہ کمپنی ٹرانسپورٹ اور کھانے کا انتظام کرنا ہوتا ہے جس کے لئے ہائرنگ جاری ہے۔
کمپنیاں