پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ جاری

Sep 24, 2025

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج2026ء پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ جاری،اس سال دوسرے مرحلے میں 904حج آرگنائزر کو تقریباً 37 ہزار 500 عازمین کی بکنگ کرنی ہے۔ پہلے مرحلے میں گزشتہ سال حج سے محروم رہنے والے67ہزار عازمین میں سے25ہزار عازمین کی بکنگ کا ٹاسک مکمل کر چکے ہیں۔حج 2026ء میں پاکستان کے ایک لاکھ79ہزار310 کوٹہ میں سے70 فیصد سرکاری سکیم جبکہ30فیصد پرائیویٹ سکیم کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ سرکاری سکیم کے ایک لاکھ20ہزار عازمین کی بکنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔ پرائیویٹ سکیم کی بکنگ کا دوسرا اور آخری مرحلہ جاری ہے،پرائیویٹ سکیم کا اس سال کوٹہ نہ ہونے کے برابر ہے، درخواست دینے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

بکنگ

مزیدخبریں