کینسر سے بچا ؤکی ویکسین کیخلاف نام نہاد افلاطون باہر آگئے، مصطفی کمال

Sep 24, 2025

 اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا 151واں ملک ہے، جہاں سروائیکل کینسر سے بچا ؤکی ویکسین شروع کی گئی ہے، ہماری 25ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر جب ہم نے یہ ویکسین لانچ کی تو کئی نام نہاد افلاطون باہر آگئے۔ وفاقی وزیر صحت نے منگل کو پمز ہسپتال اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 68فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے پیدا ہو رہی ہیں، ہمارا ماحول لوگوں کو بیمار کر رہا ہے اور اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھاتا جا رہا ہے۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچا ؤپر زیادہ توجہ دینا ہوگی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے، جہاں سروائیکل کینسر سے بچا کی ویکسین شروع کی گئی ہے۔ "جب ہم نے یہ ویکسین لانچ کی تو کئی افلاطون باہر آگئے، دنیا بھر میں کینیڈا، امریکا اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں بچیوں کو یہ ویکسین لگوائی جاتی ہے اور کئی ممالک میں آٹھویں جماعت میں داخلے کیلئے اس ویکسین کی شرط لازمی ہے۔

مصطفی کمال

مزیدخبریں