بجلی کے بل اور کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکیج دیا جائے: راجہ پرویز اشرف

Sep 24, 2025

                                                                                    لاہور (آن لائن) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوا،ہمارامطالبہ ہے کہ بجلی کے بل معاف اور کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکیج دیا جائے۔وہ پیپلز پارٹی لاھور کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں نقد رقم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں تھیم پارک برکت کالونی،موہلنوال اور خالق نگر کے 100خاندانوں میں فی کس 10ہزار تقسیم کیے گئے،تقریب کا اہتمام رانا جمیل منج،چودھری ریاض اور رانا اشعر نثار نے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،ثمینہ گھرکی،نرگس خان،امجد جٹ،آصف ناگرہ،منظر کھوکھر،بشری منظور مانیکا،منیر ڈگرا،عائشہ غوری بھی موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے،گھر،فصلیں تباہ،جانور بہہ گئے،اس نازک گھڑی میں ہم سب نے ملکر متاثرین کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنا او انکے دکھ میں شریک ہونا ہو گا۔2007کے زلزلے کی طرح اب متاثرین سیلاب کی مدد کرنا ہو گی۔پنجاب حکومت کا پیکج اچھی چیز ہے۔بعد ازاں مہمان خصوصی راجہ پرویز اشرف نے متاثرین سیلاب میں نقد امداد تقسیم کی۔ سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ اور دریاؤں کے اصل راستے پر تجاوزات کو روکنا ہو گا، رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی نے کہا متاثرین کی جتنی بھی مدد کی جائے کم ہے،وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں متاثرہ علاقوں کے 6ماہ کے بل معاف کئے جائیں،   کھاد بیج کے قرضے واپس کرنے میں ایک سال کا ریلیف دیا جائے رانا جمیل منج نے کہا اس مرتبہ چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ منانے کی بجائے متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف

مزیدخبریں