کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ریلوے ٹر یک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں طبی امداد کیلئے ایمبولنسز پر کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔
جعفر ایکسپریس