ترقی پانے والے پولیس  اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل کے  عہدے پر پروموشن دے دی گئی

Sep 24, 2025

پشاور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کی ہدایات کی روشنی میں پولیس افسران و اہلکاروں کی محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر بیجز لگائے۔سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ترقی پانے والے اہلکاروں نوید احمد، اشفاق احمد، اعجاز رحیم، آصف اللہ، شہاب احمد، فواد اللہ، ہمایون خان اور عدنان خان کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور سماجی برائیوں کے انسداد کے لیے پولیس کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔سی سی پی او نے کہا کہ ترقی دراصل نئی ذمہ داریوں میں اضافے کا نام ہے، اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا، لہٰذا اہلکار اپنی نئی ذمہ داریاں عوامی خدمت کے جذبے، خوش اخلاقی اور ایمانداری سے ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنت، فرض شناسی اور دیانتداری محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہے، اور ترقی پانے والے اہلکار اپنے کردار و عمل سے نہ صرف پولیس فورس بلکہ پورے معاشرے کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں گے۔

مزیدخبریں