تھانہ بڈھ بیر پولیس کی کاروائیاں، آئس ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاون

Sep 24, 2025

پشاور (کرائم رپورٹر) ضلع بھر میں مختلف جرائم کی تدارک اور اور خطرناک نشہ آئس سے معاشرہ کو پاک کرنے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں،اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر اکرم جان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ نواحی علاقوں میں کارروائیوں کے دوران آئس ڈیلروں کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں آئس سمگلر، آئس ڈیلر اور سرگرم آئس فروش وارث خان، ثمر گل، مرتضی خان، ہجرت خان اور اشفاق خان شامل ہیں کارروائیاں شہر کے نواحی علاقوں سیفن چوک، زنگلی چیک پوسٹ، شیخان چوک، کوہاٹ روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں کی گئی ہیں، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو 540 گرام آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

مزیدخبریں