ڈبلیو ایس ایس سی ایم کا پلاسٹک کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد

Sep 24, 2025

مردان(بیورورپورٹ) پراجیکٹ پروکیورمنٹ انٹرنیشنل نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے اشتراک سے پلاسٹک کے استعمال اور اسکے نقصانات کے حوالے سے آگاہی سےشن کا انعقاد کیا گیاجس مےں سنگل ےوز پلاسٹک بیگز کے مضر اثرات اور صحت و صفائی مےں اس کے کردار پر تفصےلی روشنی ڈالی گئی۔سےشن سے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے منےجر مےونسپل سروسز محمد اسحاق اور پراجےکٹ پروکےورمنٹ انٹرنےشنل کے ٹےم لےڈر سعادت علی نے خطاب کیا جبکہ ری سائیکلرز، کباڑیوں اور اکیڈمیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ آگاہی سےشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررےن کا کہنا تھا کہ پراجےکٹ پروکےورمنٹ انٹرنےشنل پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے کے لئے شہرےوں مےں یہ آگاہی پھےلا رہی ہے کہ پلاسٹک کے متبادل ذرائع کو استعمال کیا جائے تاکہ ہمارے ماحول پر پلاسٹک کی وجہ سے بننے والے آثرات کو کم کیا جاسکے۔مقررےن کا کہنا تھا کہ اس پراجےکٹ کے تحت ملک بھر کے پندرہ شہروں کی آبادی اور اسکے کچرے کا تفصےلی جائزہ لیا گےا ہے ۔ان شہروں مےں کراچی،اسلام آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ، سکھر، حےدر آباد، ملتان، گوجرانوالہ، مےانوالی، جہلم،مری،راولپنڈی، بہاولپور اور مردان شامل ہیں۔ان پندرہ شہروں کی آبادی48.59ملین ہے جس مےں روزانہ کی بنےاد پر9.8ملےن ٹن کچراجمع ہو رہا ہے جس مےں8.6ملےن کچرے کو اکٹھا کیا جاتا ہے جبکہ1.9ملےن ٹن کچرے کو ری سائےکل کیا جاتا ہے اور ان پندرہ شہروں مےں5.1ملےن ٹن کاکچرا ڈمپنگ سائٹس مےں جاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ سےشن کا مقصد صرف آگاہی نہیں بلکہ پلاسٹک کے مسئلے کے حل میں اداروں، سول سوسائٹی اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری کا عملی مظاہرہ کرنا ہے۔سےشن مےں اس بات پر زور دےا گےا کہ کچرا چننے والوں، کباڑیوں ، انڈسٹری اور سول سوسائٹی کے مابےن اشتراک کو مضبوط بناےا جائے تاکہ اس اہم مسئلے پر قابو پایاجاسکے۔اس موقع پر شرکاءمیں کپڑے کے بیگ مفت تقسیم کیے گئے تاکہ سنگل یوز پلاسٹک کے بجائے پائیدار متبادل کو اپنایا جا سکے۔

مزیدخبریں