جعلی پاکستانی کرنسی تیار کرنے اور لین دین کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتار

Sep 24, 2025

پشاور (کرائم رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ غربی فہیم شاہ نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے تھانہ غربی کی حدود صدر روڈ ڈونگا گلی میں واقع گھر میں جعلی پاکستانی کرنسی تیار کرنے اور لین دین میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان شمس الرحمان، حنیف خان اور محمد عمران ساکنان ڈونگا گلی صدر روڈ شامل ہیں کامیاب کارروائی کے دوران پاکستانی جعلی کرنسی، کرنسی تیار کرنے والے مختلف اوزار برآمد کرلی گئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مذموم مقاصد کی خاطر صدر روڈ ر واقع گھر میں جعلی کرنسی تیار کرکے مختلف علاقوں میں لین دین کرنے میں ملوث ہیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

مزیدخبریں