پشاور (کرائم رپورٹر) افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان اور تفتیشی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جواں سالہ شہری محمد رحمان کے اندھا قتل کا ڈراپ سین کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو دو دن کے اندر گرفتار کرلیا۔تحقیقات کے دوران مقتول کے گھر والوں، رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو شاملِ تفتیش کیا گیا۔ دوستوں کے متضاد بیانات کے پیش نظر مزید انٹاروگیشن کی گئی، جس پر انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت اپنے ہی دوست محمد رحمان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان نے پولیس کو گمراہ کرنے اور اپنے مخالفین فیضان اور عبد اللہ کو پھنسانے کی غرض سے ڈرامہ بھی رچایا اور مخالفین پر مقدمہ درج کرنے کی ناکام کوشش کی پولیس نے گرفتار ملزمان نور زمان عرف کٹو، سلمان (پسران محبت شاہ)، عاصم خان ولد سلیم خان، عبد اللہ ولد خیر محمد، اسامہ ولد ذوالفقار اور محمد حوسید ولد مکرم خان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول (آلہ قتل) اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔واقعہ کے حوالے سے مدعی فضل الرحمان ولد حاجی بذدان نے 21 ستمبر کو اپنے بھتیجے محمد رحمان کے قتل کی رپورٹ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرائی تھی، جس پر پولیس نے مختلف پہلوو?ں پر تفتیش شروع کی اور افسران بالا کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ بروقت اور م_¶ثر حکمت عملی کے نتیجے میں اصل حقائق سامنے آ گئے اور ملزمان قانون کی گرفت میں آ گئے۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے