پشاور (کرائم رپورٹر) مختلف جرائم کی روک تھام اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا،ایس ایچ او تھانہ چمکنی جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں جھانگیر، بلال، انتظار، کرامت خان، فہیم، محمد ارشد خان، امداد خان، علی اکبر، اشفاق، محمد شعیب، حماد، محمد زبیر اور سعید عثمان شامل ہیںکارروائیاں تھانہ چمکنی کے علاقوں ترناب فارم ناکہ بندی، انقلاب روڈ، جی ٹی روڈ، چغلپورہ، چمکنی بازار، کالوخیل سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں کی گئی ہیں،ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، چھ عدد پستول، دو بوتل شراب اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،