خیرپور(این این آئی)لوکل گورنمنٹ ضمنی الیکشن کے پیش نظر 24 ستمبر کو خیرپور کے دو حلقوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔چوبیس ستمبر کو خیرپور کے دوحلقوں میں لوکل گورنمنٹ ضمنی الیکشن منعقد ہوں گے، ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو کی طرف سے دونوں حلقوں میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔انتخابات ٹان کمیٹی احمد پور وارڈ نمبر ون اور کوٹڈیجی کی یونین کونسل گوندرڑو کے وارڈ نمبر12 میں ہوں گے۔ احمد پور کی نشست پیپلزپارٹی کے جنرل ممبر کے استعفی دینے اور کوٹڈیجی کی نشست چیئرمین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔