آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی،ابرار احمد 12درجے بہتری کے  بعد 4نمبر پر آگئے

Sep 24, 2025 | 03:14 PM

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ایشیاکپ میں شانداربولنگ کےبعد پاکستانی اسپنر ابراراحمد ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ فائیو بولرزمیں شامل ہوگئے ،12 درجے ترقی کےبعد4 نمبرپرآگئے،شاہین آفریدی کی 2 درجہ ترقی کےبعد 25 اور حارث رؤف کی 9 درجہ ترقی کے بعد 28ویں پوزیشن ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری رینکنگ کےمطابق سفیان مقیم 3 درجہ تنزلی کے بعد 14نمبرپر ہیں،بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان کی 31درجے لمبی چھلانگ 24ویں نمبرپرپہنچ گئے،جبکہ بابراعظم کی 9 درجے اور محمد رضوان کی 5 درجے تنزلی ہوگئی۔اس کے علاوہ آل راؤنڈرز میں صائم ایوب کی 5 پوزیشن برقرار ہے،فہیم اشرف 12درجے ترقی کےبعد 39ویں نمبرموجود ہیں۔

مزیدخبریں