سپر ہیرو تھور دنیا کو بچانے کیلئے 8 نومبر کو میدان میں اترے گا

سپر ہیرو تھور دنیا کو بچانے کیلئے 8 نومبر کو میدان میں اترے گا

لاس اینجلس (نیٹ نیوز) سپر ہیرو تھور دنیا کو بچانے کیلئے اس سال آٹھ نومبر کو میدان میں اترے گا ،ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم تھور دی ڈارک ورلڈ کے نئے ٹریلر نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔تھوردی ڈارک ورلڈ میں فلم کا ہیرو ایسی مخلوق کے خلاف جنگ لڑتا ہے جو کائنات کو تباہ و برباد کر کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتی ہے۔ تھور اپنے جادوئی ہتھوڑے سے نہ صرف دنیا کے لوگوں کو بچاتا ہے بلکہ دشمن مخلوق کے چھکے چھڑا دیتا ہے۔ہالی ووڈ کے خوبرو اداکار کرس ہیمزورتھ،حسب معمول فلم میں تھور کا کردار نبھا رہے ہیں۔

مزید : کلچر