بیونسے نے عالمی دورے کی ویڈیو جاری کر دی

بیونسے نے عالمی دورے کی ویڈیو جاری کر دی

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)امریکی گلوکارہ بیونسے نے اپنے حالیہ عالمی دورے کی پہلی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ بیونسے نے "مسز کارٹر شو ورلڈ ٹور" کے نام سے عالمی دورے کا آغاز پندرہ اپریل کو سربیا سے کیا تھا۔ ویڈیو میں انکے سربیا، کروشیا اور سلواکیا کے کنسرٹ شامل ہیں اور وہ اپنے ہٹ گانے گاتی نظر آتی ہیں۔ ویڈیو بیونسے کی ذاتی کمپنی نے جاری کی ہے۔ بیونسے "مسز کارٹر شو ورلڈ ٹور" کے تحت یورپ اور امریکا میں61 کنسرٹ کریں گی۔

مزید : کلچر