آج تک جتنے بھی گیت گائے دل سے گائے ہیں ‘سائرہ نسیم
لاہور(آئی اےن پی)گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ آج تک جتنے بھی گیت گائے ہیں دل سے گائے ہیں ‘ خوبصورت آواز خدا کا حسین تحفہ ہے اور پرستاروں کی بھی شکر گزار ہوں جو میری گائیکی کو پسند کرتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سائرہ نسیم نے کہا کہ سب لوگ اچھا کام کررہے ہیں ہمیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی کی گائیگی کے بارے میں ریمارکس دیں بلکہ یہ کام پرستاروں کا ہے وہ جسے چاہیںپسند کرتے ہیں اور جسے چاہیں مسترد کردیں۔