سلمیٰ ہائیک نے ویب سائٹ برچ باکس میں شمولیت اختیار کر لی

سلمیٰ ہائیک نے ویب سائٹ برچ باکس میں شمولیت اختیار کر لی

لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اپنی تیار کردہ آرائشی مصنوعات کی تشہیر کیلئے ویب سائٹ برچ باکس میں شمولیت اختیار کر لی ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سلمیٰ ہائیک ویب سائٹ برچ باکس کے ذریعے اپنی تیار کردہ بیوٹی پراڈکٹس متعارف کروائیں گی جن کی قیمت انتہائی مناسب ہو گی جسے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین خرید سکیں گی تاکہ وہ خوبصورت دکھائی دیں۔ اس کے علاوہ وہ اس ویب سائٹ کے ذریعے خواتین کو بیوٹی سے متعلق مفید مشورے دیں گی۔

مزید : کلچر