کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کیوٹ کیٹ کترینہ کیف اور سابق دوست رنبیر کپور کے درمیان ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگیں ، کترینہ نے رنبیر کو ڈنر پر بلا لیا۔ذرائع کے مطابق رنبیر ان دنوں شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن کترینہ نے انہیں اپنے گھر ڈنر کے لئے دعوت دی اور ہر وہ کھانا پکایا جو رنبیر کو پسند ہے۔ذرائع کا کہنا ہے رنبیر رات گئے تک کترینہ کے گھر پر رہے اور کسی جگہ کہتے سنے گئے کہ کترینہ کی جانب سے کھانے کی دعوت انہیں دنیا کی ہر شے سے عزیز ہے۔ دونوں اداکاروں کی جانب سے اس ڈنر کی تصدیق تو نہیں کی گئی، لیکن انکے قریبی ذرائع انکی قربت کی باتیں کر رہے ہیں۔ دال میں کچھ کالا تو ضرور ہے۔

مزید : کلچر