بہت جلد بطور ہدایتکار فلم بناﺅنگا، پریتھ ویراج سکھ مان

بہت جلد بطور ہدایتکار فلم بناﺅنگا، پریتھ ویراج سکھ مان

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈ ساﺅتھ فلموں کے اداکار پریتھ ویراج سکھ مان نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد بطور ہدایتکار فلم بنائیں گے۔ بھارتی ساﺅتھ فلموں کے ہیرو پریتھ ویراج سکھ مان جو حال میں فلموں ”اورنگ زیب“ اور ”آیان“ میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ اداکار متعدد بھارتی ساﺅتھ فلمیں بھی پروڈیوس کر چکے ہیں۔ اداکار نے کہاکہ وہ اب ہدایتکاری کے شعبے میں خود کو منوانا چاہتے ہیں۔ یہ ان کا خواب ہے۔ وہ جلد ہی بھارتی فلم بطور ہدایتکار بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایک ہدایتکار پر بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ یہ بالکل ایک نیا تجربہ ہوگا، انہیں چیلنجنگ کام کرنا پسند ہے۔اداکار کا کہنا تھاکہ ان کا دو تین سکرپٹوں پر کام جاری ہے تاہم جلد ہی بھارتی فلم میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دیتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

مزید : کلچر