دوستوں نے ڈپریشن سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا،مشا برٹن
لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ مشا برٹن نے کہا ہے کہ ان کے دوستوں نے انہیں ڈپریشن سے باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اداکارہ مشابرٹن، جنہیں سال 2009ءمیں ڈپریشن کی وجہ سے امریکہ کے پاگل خانے میں دو ہفتہ رکھا گیا تھا ،نے کہا کہ ڈپریشن سے باہر لانے میں ان کے دوستوں نے ان کا بڑا ساتھ دیا وہ ان کے ساتھ رہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے انتھک کوشش کرتے رہے وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی زندگی میں ایسے لوگ ہیں جو ان کا اتنا خیال کرتے ہیں اور ان کی کامیابی اور برے وقت کے ساتھی ہیں۔ ان کے ساتھ وفادار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی محبت سے زیادہ اپنوں کی محبت اور سپورٹ ضروری ہوتی ہے۔ انہیں یہ حمایت حاصل ہے وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ ان کی زندگی میں ایسے لوگ موجود ہیں۔