یوفون‘پی سی بی’ کنگ آف سپیڈ“ تین باو¿لرز نے قومی باو¿لنگ کیمپ جوائن کر لیا

یوفون‘پی سی بی’ کنگ آف سپیڈ“ تین باو¿لرز نے قومی باو¿لنگ کیمپ جوائن کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس ڈیسک) یوفون۔ پی سی بیکنگ آف سپیڈ“ پروگرام کے مکمل ہونے کے بعد وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب ہونے والے تین خوش نصیب فاسٹ باو¿لرز نے کراچی میں منعقدہ قومی باو¿لنگ کیمپ جوائن کر لیا۔اس باو¿لنگ کیمپ کا انعقاد قومی کرکٹ ٹیم کے ممتاز سابق کپتان وسیم اکرم کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے جو تیز ترین ڈیٹا نیٹ ورک کمپنی یوفون کے برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں۔اس سے قبل راو¿نڈ۔1 کے ٹرائلز ملک کے دس شہروں ملتان، فیصل آباد، گڑھی خدا بخش، اسلام آباد،کراچی، کوئٹہ، ایبٹ آباد، میر پور آزاد کشمیر، لاہور میں انعقاد کیا گیاتھا۔ہر شہر سے دوتیز ترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے مجموعی طور پر 20 فاسٹ باو¿لرز کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔راو¿نڈ۔1 اور راو¿نڈ۔2 کے ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد تین خوش قسمت فاسٹ باو¿لرز محمد عمران اور عبدالامیر جن کا تعلق کراچی اور فیصل یاسین جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے کا انتخاب کیا گیا جو وسیم اکرم کی زیر نگرانی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ایک ہفتے کے لیے منعقدہ کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باو¿لر محمد اکرم کیمپ میں وسیم اکرم کی معاونت کر رہے ہیں۔ کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو وسیم اکرم کی جانب سے گرمجوشی سے خیر مقدم کیا گیا۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو سوئنگ، ریورس سوئنگ اور یارکر سمیت باﺅلنگ کی مختلف تکنیک کے بارے میں تربیت دیں گے جو فاسٹ باو¿لرز کا اہم ہتھیار ہوتے ہیں۔ یوفون۔ پی سی بیکنگ آف سپیڈ‘ ٹرائلزکا انعقاد یو فون اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد پاکستان سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔بڑے پیمانے پر منعقدہ اس سرگرمی کے دوران پی سی بی کی جانب سے تمام شہروں میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے منعقد ہونے والے عمل کے دوارن بھر پور معاونت بہم پہنچائی گئی۔