ایکسپوسینٹر کے قریب تاجر کے بنگلے پر دستی بم حملہ

ایکسپوسینٹر کے قریب تاجر کے بنگلے پر دستی بم حملہ
ایکسپوسینٹر کے قریب تاجر کے بنگلے پر دستی بم حملہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد نے گلشن اقبال بلاک 16 میں ایکسپو سینٹر کے قریب دستی بم سے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد ایکسپوسینٹر کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دنیا نیوز کے مطابق دھماکہ تاجر کے بنگلے کے باہر کیا گیا جس سے بنگلے کے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ جیو نیوز کے مطابق دو ہفتے قبل اسی بنگلے کے مالک تاجر کی دکان پر بھی کریکر حملہ کیا گیا۔

مزید : کراچی