بعض عناصر دہشتگردی پھیلاکرجمہوری عمل کو سبوتا ژ کرناچاہتے ہیں:صدرزرداری

بعض عناصر دہشتگردی پھیلاکرجمہوری عمل کو سبوتا ژ کرناچاہتے ہیں:صدرزرداری

کراچی (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بعض عناصر ملک مےں دہشتگردی پھیلا کر جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہےںلیکن ان کی سازشوں کو کامےاب نہےں ہونے دےا جائے گا عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی منعقد ہو گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائےں ے ان خےالات کا اظہار انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کےا صدر مملکت سے ملاقات مےں گورنر سندھ نے انہےں کراچی مےں امن و امان کی صورتحال پر تفصےلی برےفنگ دی اور ملاقات مےں باہمی امور پر تبادلہ خےال کےا گےا صدر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولےن ترجیح ہے صدر نے کہا کہ نگران حکومتےں الیکشن کمےشن اور متعلقہ سےکورٹی ادارے مل کر پر امن انتخابات کے انعقاد کےلئے مربوط سےکورٹی پلان تشکےل دےں صدر نے ہداےت کی کہ کراچی مےں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کےلئے مزید اقدامات کئے جائےں اور شہر مےں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم پےشہ عناصر ک خلاف جاری ٹارگٹڈ آپرےشن کو مزےد تےز کےا جائے صدر نے واضح کےا کہ ملک مےں جمہوری عمل کا تسلسل جاری رکھا جائے گا اور انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے ہم پر عزم ہےں۔

مزید : صفحہ اول