میڈ یا لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر پابو پانے کیلئے اپنا بھر پور کردار اداکرے:نجم سیٹھی

میڈ یا لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر پابو پانے کیلئے اپنا بھر پور کردار اداکرے:نجم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پانا ایک قومی مسئلہ ہے اور حکومت سمیت پوری قوم کوقومی سوچ اپناتے ہوئے متحد ہوکرلوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات حاصل کرنا ہوگی کیونکہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام بری طرح متاثر ہورہے ہیں‘زراعت اور صنعت کے شعبوں کو نقصان پہنچ رہا ہے،یہی وجہ ہے کہ میں نے ذاتی طور پر لوڈشیڈنگ میں کمی کے حوالے سے نہ صرف حکومتی سطح پر موثر اقدامات اٹھائے ہیں بلکہ صدر پاکستان سے بھی اس حوالے سے ملاقات کی ہے تاکہ صدر پاکستان اپنا ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے لوڈشیڈنگ میں کمی کے حوالے سے وسائل کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کرسکیں، میں نے وزیراعظم پاکستان ، وفاقی وزیرپانی و بجلی اور وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل سے بھی ملاقاتیں کی ہیں تاکہ لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیںاور عوام کوریلیف مل سکے،اسی طرح میں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ،ممتاز صنعتکاروں اورتاجروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کی ہیں تاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو لوڈشیڈنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور پنجاب حکومت کے بجلی کی بچت کے حوالے سے اقدامات پر اعتماد میں لیاجائے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے حوالے سے ٹھوس تجاویزسامنے آسکیں‘میں آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی، کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز اور میڈیا کے نمائندوں سے لوڈشیڈنگ جیسے قومی مسئلے کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کرتا ہوںاور انہیں صرف رپورٹنگ تک محدود نہیں رہنا چاہئیے بلکہ اپنے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے بجلی بحران میں کمی کے حوالے سے اپنا کردار اداکرناچاہئیے کیونکہ میڈیا کا رائے عامہ ہموارکرنے میں اہم کردار ہے اور مجھے یقین ہے کہ میڈیا کے متحرک کردار کے باعث لوڈشیڈنگ جیسے قومی مسئلہ پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اے پی این ایس کے وفد نے صدر سرمد علی کی قیادت میں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی سے ملاقات کی۔ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل، انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات امجد حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں ہم سب کو مل کر بوجھ بانٹنا ہوگا۔ پنجاب حکومت نے بجلی کی بچت کے حوالے سے دو چھٹیوں کا فیصلہ کیاہے اور اس کے ساتھ سرکاری دفاتر میں بجلی کی بچت کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ سرکاری دفاتر میں صبح11بجے سے پہلے ائرکنڈیشن چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ فالتو لائٹس کو بند کرنے کا حکم دیاگیاہے۔اس ضمن میں ایک مربوط ایکشن پلان بنایاگیاہے جس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجارہاہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کو بجلی کی بچت کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے پہلے خود رول ماڈل بننا چاہئیے اور پھر عوام سے تعاون کی اپیل کرنی چاہئیے۔ انہوںنے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ کے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد بھی میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار اداکرتا رہوں گا۔ انہوںنے کہاکہ بلاشبہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مسائل کا سامنا ہے۔انہوںنے کہاکہ نگران پنجاب حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے اور اس مسئلے کے حل کے لئے قومی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے امن و امان کی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد قومی ذمہ داری ہے جسے بطریق احسن نبھائیں گے۔انتخابات بروقت ہوں گے، ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کیلئے پرامن ماحول فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اور وبائی امراض کی روک تھام کیلئے بھی مو¿ثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔خسرہ سے بچاﺅ اور متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ پر بھرپور توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ڈینگی کی کسی بھی ممکنہ وباءسے نمٹنے کیلئے مو¿ثر لائحہ عمل وضع کر لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی کے مسائل دیکھ کر دکھ ہوتا ہے اور دل چاہتا ہے کہ ان کے لئے کچھ نہ کچھ کیاجائے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نجم سیٹھی کی بطور وزیراعلیٰ تعیناتی پر کسی سیاسی جماعت نے اعتراض نہیں کیا جو ان کی غیر جانبدار شخصیت اوراعلیٰ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید :

صفحہ اول -