نوشکی میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر حملہ ، دوافرادزخمی

نوشکی میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر حملہ ، دوافرادزخمی
نوشکی میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر حملہ ، دوافرادزخمی

  

نوشکی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر بم حملے میں دوافراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار عمر گورگیج کے انتخابی دفتر میںدو موٹر سائیکل سوار ہینڈ گرنیڈ پھینک کرفرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دوافرادزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔دنیانیوز کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید : نوشکی