پیپلزپارٹی کو انتخابات میں شرکت کا موقع نہیں دیاجارہا: لطیف کھوسہ

پیپلزپارٹی کو انتخابات میں شرکت کا موقع نہیں دیاجارہا: لطیف کھوسہ
پیپلزپارٹی کو انتخابات میں شرکت کا موقع نہیں دیاجارہا: لطیف کھوسہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کو انتخابات میں بھرپور شرکت کا موقع نہیں دیاجارہا ، منفی پراپیگنڈہ جاری رہاتوصدر کو جواب دینے کیلئے سیاست کی اجازت دیدی جائے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا الیکشن کمیشن صدرمملکت کےخلاف منفی پروپیگنڈے کانوٹس لے، مخالف پروپیگنڈہ اگرجاری رہناہے توصدرکوبھی سیاست کی اجازت دی جائے، انتخابات میں پیپلز پارٹی کا نعرہ ”دہشت گردی سے محفوظ عوام“ ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف واضح موقف اپنایا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی سے شروع ہوچکی ہے۔ الیکشن پلان سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سامنے نہیں لارہے کیوں کہ نہ صرف ہمیں بلکہ ہمارے انتخابی اتحادیوں کو بھی سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔

مزید : لاہور