بے نظیر قتل کیس: ایف آئی اے کو مشرف سے پوچھ گچھ کی اجازت مل گئی

بے نظیر قتل کیس: ایف آئی اے کو مشرف سے پوچھ گچھ کی اجازت مل گئی
بے نظیر قتل کیس: ایف آئی اے کو مشرف سے پوچھ گچھ کی اجازت مل گئی

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداددہشتگردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں ایف آئی اے کو سابق فوجی صدر پرویز مشرف سے تفتیش کی اجازت دیدی ۔فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر سے تفتیش کیلئے درخواست دائر کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے مشرف سے تفتیش کی اجازت دیدی۔ ایف آئی اے سب جیل میں ہی پرویز مشرف سے پوچھ گچھ کرے گی اور اُنہیں جمعہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کاکہناتھاکہ ابھی ملزم کے جسمانی یا جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ نہیں ہوا۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں