پرویز مشرف کی بینظیر قتل میں بھی گرفتاری، پوچھ گچھ شروع،الزامات غلط ہیں :ملزم

پرویز مشرف کی بینظیر قتل میں بھی گرفتاری، پوچھ گچھ شروع،الزامات غلط ہیں ...
پرویز مشرف کی بینظیر قتل میں بھی گرفتاری، پوچھ گچھ شروع،الزامات غلط ہیں :ملزم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید قتل کیس میں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق بینظیر قتل کیس کے اہم ملزم کو چک شہزاد ریسٹ ہاﺅس سب جیل میں ہی رکھا گیا ہے۔ اس کیس کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم پرویز مشرف کو طلب کر رکھا ہے اور امید ہے کہ کل جمعہ کو ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا جائے گا ۔جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کل جمعہ کو ملزم کا جسمانی ریماند حاصل کرے گی  ۔ تفتیش کے دوران ملزم سے پوچھا گیا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو سیکیورٹی کیون نہ فراہم کی گئی تو ملزم نے جواب دیا کہ  مجھ پر غلط الزام  بے بنیاد ہے ، میں نے بی بی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی  تھی ، اگر بی بی گاڑی سے  باہر نکلنے پر دہشت گردی کا نشانہ بنیں۔

مزید : اسلام آباد /Headlines