نگران وزیر بجلی بھی ’راجہ‘ بن گئے

نگران وزیر بجلی بھی ’راجہ‘ بن گئے
نگران وزیر بجلی بھی ’راجہ‘ بن گئے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی بحران سے دوچار ہے جس سے قومی معیشت کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک سے یو ایس ایڈ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہروں اور دیہاتوں میں بے چینی ہے اور قومی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیش نظر کم صلاحیت کے پاور پلانٹس کا تیل بہتر صلاحیت کے پلانٹس کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل منتقل کرنے سے بجلی کی پیداوار میں 1,000 میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہو گا۔

مزید : اسلام آباد