بلوچستان کو نظرانداز نہیں کریں گے، اندھیرے تھوڑے دنوں کے مہمان ہیں، توانائی بحران پر آئندہ 3 سالوں میں قابو پا لیں گے: وزیراعظم نواز شریف

بلوچستان کو نظرانداز نہیں کریں گے، اندھیرے تھوڑے دنوں کے مہمان ہیں، توانائی ...
بلوچستان کو نظرانداز نہیں کریں گے، اندھیرے تھوڑے دنوں کے مہمان ہیں، توانائی بحران پر آئندہ 3 سالوں میں قابو پا لیں گے: وزیراعظم نواز شریف
کیپشن:   nawaz-sh

  

ڈیرہ مراد جمالی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اندھیرے اب تھوڑے دن کے مہمان ہیں، چیلنجز کے باوجود حکومت توانائی بحران کے خاتمے پر توجہ دے رہی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے، آئندہ تین سالوں میں بجلی کی کمی پر قابو پا لیںگے۔ ڈیرہ مراد جمالی میں اوچ منصوبے کا افتتاحی کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوچ ٹو پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اس منصوبے سے ملک توانائی بحران سے باہر نکلے گا اور مزید 404 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی جبکہ مجموعی طور پر اوچ کے منصوبے سے 990میگاواٹ بجلی ملے گی، اس منصوبے سے جہاں سستی بجلی فراہم ہو گی وہیں صوبے کے لوگوں کو روزگار بھی میسر ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان معدنی ذخائر سے مالامال ہے اور بلوچستان کے خطے کی اہمیت کا پوری طرح اندازہ ہے، ماضی میں بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا، موجودہ حالات میں بلوچستان کی سماجی ترقی بے حد ضروری ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو توانائی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس کے باعث ملک کی ترقی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، سستی بجلی کی فراہمی وقت کی عین ضرورت ہے جس کے پیش نظر زیر التواءتوانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں اور توانائی کے شعبے میں مزید انویسٹمنٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں کوئلے کی کان پر بھی کام شروع کر دیا گیا اور سندھ میں توانائی کیلئے مزید منصوبے لگائے جا رہے ہیں جبکہ ڈیموں کی تعمیر ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اندھیرے اب کچھ ہی دنوں کے مہمان ہیں۔

مزید :

ڈیرہ مرادجمالی -اہم خبریں -