سیٹیزن فیڈ بیک ماڈل پر عملدرآمد کر کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے،خضر حیات گوندل

سیٹیزن فیڈ بیک ماڈل پر عملدرآمد کر کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے،خضر حیات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ سیٹزن فیڈ بیک ماڈ ل پر اس طرح سے عملدر آمد کیا جائے کہ اس کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچ سکیں۔سیٹزن فیڈ بیک ماڈل کا جائزہ لینے بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی پر خاص توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیٹز ن فیڈ بیک ماڈل عوامی رائے جاننے کا بہترین ذریعہ ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈل کو مزید موثر بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈر زسے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے اور اس سلسلے میں ڈی سی اوز سے بھی تجاویز لی جائیں۔



انہوں نے کہا کہ یہ ماڈل سرکاری محکموں میں معمولی بے ضابطگیوں کی روک تھام ،شفافیت کو یقینی بنانے اور کارکردگی کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے سیٹزن فیڈ بیک ماڈل کے لئے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ۔چیئر مین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف اور سیکرٹری آئی اینڈ سی کیپٹن (ر) جاوید اکبر نے اجلاس کو بریفنگ دی۔