ریزر کی زندگی بڑھانے کیلئے مفید مشورے، وہ معلومات جو آپ کے بہت سے پیسے بچاسکتی ہیں

ریزر کی زندگی بڑھانے کیلئے مفید مشورے، وہ معلومات جو آپ کے بہت سے پیسے ...
ریزر کی زندگی بڑھانے کیلئے مفید مشورے، وہ معلومات جو آپ کے بہت سے پیسے بچاسکتی ہیں

  

لندن(نیوزڈیسک) شیو کرنے کے لئے ریزر کافی مہنگے آتے ہیں اورہر ماہ ان پر کثیر پیسے لگائے جاتے ہیںلیکن اگر چند باتوں پرعمل کرلیا جائے تو ان کو لمبے عرصے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گرم پانی سے دھوئیں

شیو کے دوران ریزر کو گرم پانی سے بار بار صاف کریں کہ اس طرح بلیڈ کی دھار تیز رہے گی اور ریزر لمبا عرصہ چلے گا۔شیو کے بعد ریزر کوکسی صاف کپڑے سے خشک کرکے رکھیں اور پانی بالکل بھی نہ لگا رہنے دیں ورنہ اس میں زنگ لگنے کا اندیشہ ہے۔

اپنی شیو کو نر م کریں

شیو کرنے سے پہلے چہرے پر اچھی طرح پانی لگاکر بالوںکو نرم کریں کہ اس طرح جب ان پر ریزر کامر کرے گا تو اسے مشکل پیش نہیں آئے گی۔چہرے پر کریم لگاکر اچھی طرح برش رگڑیں تاکہ چہرے کے مسام کھل سکیں اور بلیڈ چلنے میں آسانی رہے۔

نمی سے بچائیں

ریزر کے استعمال کے بعد اسے کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں نمی بالکل بھی نہ ہو ورنہ اس کے بلیڈوں پر زنگ لگنے لگے گا اور وہ بے گار ہوجائیں گے۔ریزرکی لمبی عمر کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ اسے پانی سے بچا کررکھا جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس