’خبردار!کسی بھی گاڑی میں یہ چیز نظر آ گئی تو سخت کارروائی ہو گی‘،سعودی عرب نے سخت وارننگ جاری کر دی

’خبردار!کسی بھی گاڑی میں یہ چیز نظر آ گئی تو سخت کارروائی ہو گی‘،سعودی عرب ...
’خبردار!کسی بھی گاڑی میں یہ چیز نظر آ گئی تو سخت کارروائی ہو گی‘،سعودی عرب نے سخت وارننگ جاری کر دی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں لوگ گاڑیوں کی حفاظت کے لیے ان میں سکیورٹی سسٹم نصب کرواتے ہیں جو خطرہ محسوس ہونے پر آواز اور لائٹس کی صورت میں مالک کو خبردار کر دیتے ہیں مگر سعودی عرب میں ایسے حفاظتی نظام غیرقانونی قرار دے دیئے گئے ہیں۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی ٹریفک ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے فیلڈ پٹرولز کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں ایسی گاڑیوں کو پکڑنے اور ان کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے جن میں آوازپیداکرنے اور لائٹس دینے والی حفاظتی نظام نصب کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ٹریفک قوانین کے آرٹیکل 29کے تحت ایسے سکیورٹی سسٹمز کو ممنوع قرار دیا گیا ہے جو آواز اور روشنی پیدا کرتے ہیں اور اس آرٹیکل کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف سزا کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ٹریفک ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کمپنیوں اور شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں سے ایسے نظام ہٹا دیں اوراپنا سٹیٹس درست کروانے کے لیے دو ماہ کے اندر ٹریفک سیفٹی ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کریں۔

ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے یہ حکمنامہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں ایسے سکیورٹی نظام بکثرت گاڑیوں پر لگائے جانے لگے ہیں جن کی روشنیاں اور آواز پولیس کی گاڑیوں کے سسٹم سے مشابہت رکھتی ہیں۔ سعودی قوانین میں بعض سکیورٹی سسٹمز کو قانونی قرار دیا گیا ہے۔ شہری ان کے علاوہ کوئی بھی حفاظتی نظام اپنی گاڑیوں میں نصب نہیں کروا سکتے۔

مزید : عرب دنیا