آج تک دنیا کی صرف 7ایئرلائنز کو 5سٹار ریٹنگ حاصل ہے،کیا آپ کو ان کے نام معلوم ہیں،جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

آج تک دنیا کی صرف 7ایئرلائنز کو 5سٹار ریٹنگ حاصل ہے،کیا آپ کو ان کے نام ...
آج تک دنیا کی صرف 7ایئرلائنز کو 5سٹار ریٹنگ حاصل ہے،کیا آپ کو ان کے نام معلوم ہیں،جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 5سٹار ایئرلائن ریٹنگ ایئرلائنز کی درجہ بندی میں سب سے بلند درجہ ہے جو تصدیق کرتا ہے کہ اس ایئرلائن کی سروسز معیاری ہیں۔ اب تک 5سٹار ایئرلائن کا درجہ صرف 7ایئرلائنز کو مل سکا ہے۔ 2015ءکی درجہ بندی فہرست میں جن ایئرلائنز کو 5سٹار دیئے گئے ان میں آل نیپون ایئرویز(All Nippon Airways)، ایشیانا ایئرلائنز(Asiana Airlines)، کیتھے پیسیفک ایئرویز(Cathay Pacific Airways)، گیروڈا انڈونیشیائ(Garuda Indonesia)، ہینن ایئرلائنز(Hainan Airlines)، قطرایئرویز اور سنگاپور ایئرلائنز شامل ہیں۔
ویب سائٹ ایئرلائن کوالٹی(Airlinequality) کی رپورٹ کے مطابق اس درجہ بندی میں ایئرلائنز کی ایئرپورٹ اور دوران سفر طیارے کے اندر مسافروں کو پیش کی جانے والی سروسز کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور جن ایئرلائنز کی دونوں جگہوں پر سروسز بہترین ہوتی ہیں انہیں 5سٹار کا درجہ دیا جاتا ہے۔یہ درجہ بندی سکائی ٹریکس(SkyTrax)کی طرف سے کی جاتی ہے جو ایک انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ریٹنگ آرگنائزیشن ہے۔درجہ بندی کی فہرست براہ راست اور پیشہ وارانہ تجزیوں کے ذریعے مرتب کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ایئرلائنز کی درجہ بندی 1سٹار سے 5سٹار تک کی جاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -