آفتاب چوہدری کی قیادت میں ایمپرا بہترین کام کررہی ہے،شوکت چنگیزی

آفتاب چوہدری کی قیادت میں ایمپرا بہترین کام کررہی ہے،شوکت چنگیزی

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی لاہور مرکز کے سینئر پروڈیوسر شوکت چنگیزی نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفتاب چوہدری کی قیادت میں ایمپرا بہترین کام کررہی ہے۔ الیکٹرانک میڈیاپروڈیوسرز ایسوسی ایشن(ایمپرا)کے صدرآفتاب چوہدری میں بہترین قائدانہ صلاحیتیں ہیں۔وہ ایک انتہائی مخلص اور ایماندار انسان ہیں مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں تمام پروڈیوسرز کے مسائل حل ہوں گے آفتاب چوہدری ہر پروڈیوسر کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں شوکت چنگیزی نے کہا کہ عطاء الحق قاسمی کا چئیرمین پی ٹی وی بنایا جانا حکومت کا ایک احسن فیصلہ تھا مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ہمارا قومی چینل ایک بار پھر عروج اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا ۔عطاء الحق قاسمی بے پناہ صلاحیتوں کے حامل شخص ہیں ۔

مزید : کلچر