اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ریشم
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ ریشم نے سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی میری وجہ پہچان ہے جبکہ مجھے شہرت فلم انڈسٹری سے ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میری شناخت ہے جبکہ فلم انڈسٹری سے مجھے عزت ، شہرت اور دولت ملی ہے ۔ آج بھی میں ٹی وی کے لئے وقت نکالتی ہوں کیونکہ ٹی وی کو میں اپنی فنی ماں کا درجہ دیتی ہوں ۔ ریشم نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کے بین الاقوامی سٹیج ڈرامے نہیں ہوتے جہاں میں کام کروں ۔ سٹیج ڈرامہ مشکل فن ہے مگر اب اس میں بیہودی آگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری سے وابستہ غریب ہنر مندوں کے لئے جس حد تک ہو سکے مدد کرتی ہوں یہ کسی پر احسان نہیں ہے لیکن اس سے مجھے دلی سکون ملتا ہے ۔