پانچ برآمدی سیکٹرز کے سیلز ٹیکس کی شرح کو صفر کیا جائے،شیخ محمد ابراہیم

پانچ برآمدی سیکٹرز کے سیلز ٹیکس کی شرح کو صفر کیا جائے،شیخ محمد ابراہیم

لاہور (اے این این) لاہور ے این این) لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمد ابراہیم نے ملکی برآمدات میں239ارب روپے کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے5برآمدی سیکٹرز کو سیلز ٹیکس میں زیرو ریٹڈ نہ کرنے سے ملکی ایکسپورٹ میں تسلسل سے کمی ہو رہی جس سے ملکی معیشت عدم استحکام کا شکار ہے لہذا ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے پانچ برآمدی سیکٹرز کے سیلز ٹیکس کی شرح کو صفر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ حکومت نے برآمد کنندگان کے سیلز ٹیکس ریفنڈز، کسٹمز ریبیٹ اور ڈی ایل ٹی ایل کلیمز کی مد میں اربوں روپے روک رکھے ہیں جس سے انکی مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں اس تناظر میں برآمد کنندگان کو اپنے علاقائی حریفوں سے سخت مسابقت کرنی پڑھ رہی ہے۔

لہذا حکومت ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس ریفنڈز، کسٹمز ریبیٹ اور انکم ٹیکس کی مد میں پھنسے ہو ئے اربوں روپے جلد ادا کرے۔

مزید : کامرس