دبئی میں معاملات طے پاگئے ، مدثر نزر جون میں قومی کرکٹ اکیڈمی کو جوائن کرینگے

دبئی میں معاملات طے پاگئے ، مدثر نزر جون میں قومی کرکٹ اکیڈمی کو جوائن کرینگے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آل راؤنڈر 31 مئی کے بعد این سی اے کی باگ دوڑ سنبھالیں گے ، چیئرمین پی سی بی نے ملاقات کے بعد منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی دبئی میں سابق قومی کوچ مدثر نظر کیساتھ ملاقات ، مدثر نذر کی بطور ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی تعیناتی کے معاملات طے پا گئے۔ شہریار خان دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں۔ انہوں نے مدثر نظر سے خصوصی ملاقات کر کے ان کیساتھ معاملات طے کیے۔ ذرائع کے مطابق 31 مئی کے بعد مدثر نذر قومی کرکٹ اکیڈمی کی باگ ڈور سنبھال لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنی ٹیم کیساتھ مل کر اکیڈمی کے معاملات چلانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے عاقب جاوید کو چند ماہ کیلئے اکیڈمی فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ بنانے کا مشورہ شہریار خان کو دیا ہے۔ مدثر نذر اور عاقب جاوید کا یو اے ای کیساتھ معاہدہ 31 مئی کو ختم ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی