امینہ قادری نے بیسٹ سوئمر آف دی ایئر کی ٹرافی اپنے نام کر لی

امینہ قادری نے بیسٹ سوئمر آف دی ایئر کی ٹرافی اپنے نام کر لی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے امینہ امیر قادری نے 10 سال بعد پنجاب سوئمنگ ٹیم کے لئے بیسٹ سوئمنگ ٹیم کے لئے بیسٹ سوئمر آف دی ایئر کی ٹرافی حاصل کی۔ امینہ امیر قادری نے سولہویں جونیئر نیشنل سوئمنگ چمیپئن شپ میں مختلف سٹروکس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ففٹی میٹر بٹر فلائی میں بسمہ خان کا سابقہ ریکارڈ 39.75 سیکنڈ توڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 38.31 میں سیکنڈ طے کر کے نیو نیشنل ریکارڈ بنا دیا۔ اسی طرح ففٹی میٹر فری سٹائل میں گولڈ میڈل، 100 میٹر آئی ایم میں گولڈ میڈل، ففٹی میٹر بیک سٹروک میں سلور 100 میٹر فری سٹائل میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مجموعی طور پر امینہ امیر قادری 4 گولڈ (1) سلور اور 2 براؤنز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔گزشتہ برس ہونے والی جونیئر نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ 2015ء میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی تھی مگر صرف تین پوائنٹس سے جنرل ٹرافی حاصل نہ کر سکیں۔

امینہ کا کہنا تھا کہ میری اس کامیابی کے پیچھے میرے ماں باپ کی سپورٹ ہے جنہوں نے پاکستان کے بیسٹ سوئمنگ کوچ اور فزیکل ٹرینر کی خدمات حاصل کیں اور جن کی محنت اور گائیڈ لائن سے میں بہترین کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی