قومی بلائنڈ ٹی20 ٹرافی27 اپریل سے شروع ہو گی

قومی بلائنڈ ٹی20 ٹرافی27 اپریل سے شروع ہو گی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیراہتمام نیشنل ٹی20 ٹرافی27 اپریل سے 2 مئی تک بیک وقت ملک کے دو شہروں پشاور اور میر پور آزاد کشمیر میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے12 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں پشاور، ایبٹ آباد ، اسلام آباد، اے جے کے، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، بہاولپور، کوئٹہ اور کراچی شامل ہیں جبکہ 12ویں ٹیم کا انتخاب حیدرآباد، ملتان، سرگودھا اور اٹک میں سے کیا جائے گا۔ شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو رواں سال نومبر میں بھارت میں ہونے والے بلائنڈ ورلڈ ٹی20 کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی