پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی اور سپورٹس جرنلسٹس کی ملاقات

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی اور سپورٹس جرنلسٹس کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی بہترین کوریج کیلئے قائم کردہ میڈیا سینٹر کا دورہ کیا اور ملک بھر سے آئے ہوئے سپورٹس جرنلسٹس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین میڈیا کمیٹی شاہد اسلام، ڈائریکٹر میڈیا شازیہ اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(انفارمیشن ٹیکنالوجی) محمد وحید خان کے علاوہ سکیورٹی آفیسر کپٹن(ر) محمد اشرف بھی موجود تھے، میڈیا سینٹر کے دورے کے موقع پر سپورٹس جرنلسٹس نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد سلام کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم گیمز کی کوریج کیلئے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے کھیلوں کے دستوں کیساتھ میڈیا سے وابستہ دوست بھی کوریج کرنے کیلئے آئے ہیں جو اس میڈیا سینٹر میں بیٹھ کر اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ ڈاکٹر اختر نواز نے کہاکہ یقیناً کھیلوں کے فروغ میں میڈیا کا رول بہت اہم ہے یہی وجہ ہے کہ قائداعظم گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ میڈیا سینٹر بنایا ہے تاکہ سپورٹس جرنلسٹس کو مشکلات کا سامنا نہ ہوں۔