پنجاب فٹ بال ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ٗحافظ طاہر محمود

پنجاب فٹ بال ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ٗحافظ طاہر محمود

اسلام آباد (این این آئی) پنجاب فٹ بال ٹیم کے کوچ حافظ طاہر محمود نے کہا ہے کہ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں پنجاب فٹ بال ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ٹیم نے آزاد جموں و کشمیر کو 5-4 پنلٹی ککس سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ٹیم کا تربیتی کیمپ دو بارہ لگایا گیا تھا 15 سے 29 مارچ تک فیصل آباد اور 16 سے 20 اپریل تک لاہور میں لگایا گیا تھا ۔

کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے اور امید ہے ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی