قائداعظم بین الصوبائی گیمز ، سکوائس ایونٹس میں آصف خلیل، مہران جاوید، عماد فرید اور نعمان خان مینز سنگل سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

قائداعظم بین الصوبائی گیمز ، سکوائس ایونٹس میں آصف خلیل، مہران جاوید، عماد ...

اسلام آباد (این این آئی)قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں سکوائس ایونٹس میں آصف خلیل، مہران جاوید، عماد فرید اور نعمان خان مینز ، کومل، ایمن اور زہاب ویمنز سنگل سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والے گیمز میں مینز سکوائش ایونٹس کے کواٹر فائنل میں آصف خلیل نے معین رؤف کو 3-0 سے ہرایا، مہران جاوید نے خرم کو 3-1 سے شکست دی، عماد فرید نے فیضان خان کو 3-1 جبکہ نعمان خان نے سیف اللہ کو 3-1 سے ہرایا۔ دوسری جانب ویمنز ایونٹ میں زہاب خان نے کائنات کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، کومل نے چمن اور ایمن شہباز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی