62 ویں قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ 12 مئی سے شروع ہو گی

62 ویں قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ 12 مئی سے شروع ہو گی

اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 62 ویں قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ 12 مئی سے شروع ہو گی۔ چار روزہ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب 12 مئی کو شام پانچ بجے سائیکلنگ ویلڈروم، لاہور میں منعقد ہو گی۔ ایونٹ میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، فاٹا، آرمی، واپڈا اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ ٹیمیں سنیئر اور جونیئر مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے مطابق واپڈا سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری محمد رزاق گل صدر اور سید اظہر علی شاہ سیکرٹری ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی