عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے خواہش مند

عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے خواہش مند

لاہور( اے این این )آ ل راونڈرعبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے خواہش مند ہیں، انہوں نے اس بارے میں اپنی خواہش کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکیا۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس دے کرسلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق جانتے ہیں کہ کونسا کھلاڑی قومی ٹیم کے لیے کاکردگی دکھا سکتا ہے۔

انہوں نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر ہی بھروسہ کیا ہے،نظر انداز ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ا نہیں علم نہیں کہ اب کونسا فارمیٹ ان کے لیے بہترین ہے تاہم وہ گرین شرٹس کا حصہ بن کر اچھا نتیجہ دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی