فارمولا ای چیمپئن شپ، لوکاس ڈی گراسی چھٹے مرحلے میں کامیاب

فارمولا ای چیمپئن شپ، لوکاس ڈی گراسی چھٹے مرحلے میں کامیاب

فرانس (دنیا نیوز ) فرانس میں ہونے والی فارمولا ای چیمپئن شپ کے چھٹے مرحلے میں برازیل کے لوکاس ڈی گراسی نے کامیابی حاصل کر لی۔ فرانس میں ہوئے فارمولا ای ریس کے شاندار مقابلے ، ایونٹ میں دنیا بھر سے شامل ماہر ڈرائیورز نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب محنت کی۔ کچھ شرکا نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی تو کچھ حادثے کا شکار ہو کر پیچھے رہ گئے۔ برازیل کے سٹار ڈرائیور لوکاس ڈی گراسی نے شروع سے ہی اپنی برتری کو برقرار رکھا اور کسی کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلیمقرہ فاصلہ طے کیا۔ اس جیت کے بعد برازیلین ڈرائیور نے ایونٹ میں مجموعی برتری بھی حاصل کر لی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی