مظفرآباد ٗ7 روزہ کلچرل سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد،تیاریاں عروج پر
مظفرآباد( اے این این)سیاحت کی ترقی ، وادی نیلم میں7 روزہ عظیم الشان کلچرل سپورٹس فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر، روایتی کھیلوں کے مقابلے بھی ہونگے ، لوک فنکار بھی اپنے فن کامظاہرہ کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی نیلم میں سیاحت کی ترقی کیلئے اور نیلم کے روایتی کھیلوں کے فروغ کیلئے انجمن تحفظ حقوق اعلیٰ تعلیم یافتہ آزادکشمیراور ضلع نیلم کی سماجی تنظیموں ، سول سوسائٹی کے اشتراک سے 8 مئی سے 14 مئی یوم نیلم کے موقع پرضلعی ہیڈکواٹر آٹھ مقام پرسات روز نیلم کلچرل فیسٹیول کاانعقاد کیاجارہاہے ۔ فیسٹیول میں وادی نیلم کے روایتی کلچرل فیسٹیول کاانعقاد کیاجارہاہے ۔ فیسٹیول میں وادی نیلم کے روایتی کھیلوں میں، پولو، گتکا، ہنڈی ، تولہ ،کرکٹ والی بال ، فٹ بال اور بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے ان مقابلہ جات میں نیلم ویلی کی 9 یونین کونسلز اور 2 ٹاؤن کمیٹیوں سے منتخب ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ جبکہ پولو ، گتکا بازی کے مقابلوں میں گلگت بلتستان اور کے پی کے کی ٹیموں کی بھی شرکت متوقع ہے۔ فیسٹیول کے دوران سیاحوں کی دلچسپی کے لیے نیلم کے روایتی کھانوں ، مقامی پھلوں اور دستکاریوں کے لیے علاوہ نیلم کے روایتی ملبوستا میں شرکت کی ، خواہش مند ٹیموں سے رجسٹریشن کے لیے کوائف طلب کرلیے گئے ہیں۔