سردار سورن سنگھ کے قاتلوں کو قرار واقعی سزاد ی جائے، ڈاکٹر پال بھٹی، مسز نجمی سلیم

سردار سورن سنگھ کے قاتلوں کو قرار واقعی سزاد ی جائے، ڈاکٹر پال بھٹی، مسز ...

لاہور(پ ر)آل پاکستان مینارٹیز الائنس (APMA) کے چیئر مین ڈاکٹر پال بھٹی اور وائس چیئر پرسن مسز نجمی سلیم نے خیبر پختوان خواہ اسمبلی کے اقلیتی رکن سردار سورن سنگھ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سردار سورن سنگھ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزادی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتیں جوکہ اقلیتی عبادت گاہوں اور اقلیتی آبادیوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی وجہ سے پہلے ہی خوف اور عدم تحفظ کاشکار ہیں او ر اب دہشت گردوں کی طرف سے اقلیتی رہنما کی ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات سے اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس مزید بڑھے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کے خلاف مذہبی دہشت گردی کوآئینی ہاتھوں سے روکا جائے او ر اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4