حمزہ شہباز ،مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ترقیاتی کام کرکے حلقے کا نقشہ بدل دیا : منیب طفیل

حمزہ شہباز ،مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ترقیاتی کام کرکے حلقے کا نقشہ بدل دیا : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر )حمزہ شہباز شریف اور پی پی 141 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے یہاں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کے اس حلقے کا نقشہ بدل دیا ہے۔وائس چیئرمین یونین کونسل 45حاجی منیب طفیل نے اپنے آفس میں مختلف وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ مسائل میں گھرا ہوا تھا۔ ہم نے یہاں میاں حمزہ شہباز شریف کی ہدایات اور صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کے ساتھ مل کریہاں کروڑ وں کی لاگت سے 6نئے ٹیوب ویل لگوائے اس حلقہ کے بڑے مسا ئل میں سے ایک مسئلہ پینے کا صاف پانی کا نہ ہونا تھا۔ ہم نے اس حلقہ میں فلٹریشن پلانٹ 5ٹیوب ویل اس وقت ورکنگ میں ہیں اور ایک پر کام کیا جا ری ہے۔

حلقہ میں7سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے،انشاء اللہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں اپنے کاموں اور کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گی۔ عمران خان نے کنٹینر پر جتنے بھی اعلانات کئے ان میں سے ایک بھی حقیقت نہیں بن سکا ۔وہ وی پی آئی پروٹوکول کے خاتمہ کا اعلان کرتے رہے اور پھر خیبرپختون خواہ میں خود اس وی پی آئی کلچر کو پروان چڑھاتے رہے ۔عمران خان کے قوم وفعل میں کھلا تضاد ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت میں بغاوت ہوچکی ہے اور اب وہ اپنی پہلے جیسی حیثیت کھو چکے ہیں۔