ملتان میں فرنیچر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی ،50لاکھ مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گا

ملتان میں فرنیچر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی ،50لاکھ مالیت کا سامان جل کر خاکستر ...
ملتان میں فرنیچر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی ،50لاکھ مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گا

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان کی ٹمبر مارکیٹ میں فرنیچر کی دکان میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 50لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر جل کو خاکستر ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ٹمبر مارکیٹ میں واقع فرنیچر کی د کان میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جسے فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے قابو پایا ۔اس موقع پر ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ ہائیڈرنٹس خراب ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں تاخیر ہوئی ۔

مزید : ملتان